لکھنؤ،3؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ ریاست میں کورونا ویکسی نیشن جنوری کے وسط میں مکر سنکراتی کے آس پاس شروع ہوسکتی ہے۔ ہفتے کے روز یوپی کے 6 اضلاع میں ویکسینیشن ڈرائی رن بھی کیاگیاہے۔ 5 جنوری کوریاست بھر میں پولیو کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک ڈرائی رن ہوگا۔
اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے یہ معلومات دی ہیں۔ یوگی نے کہاہے کہ 10 ماہ سے امریکہ اور برطانیہ جیسی دنیا کی بڑی طاقتیں کورونا کے ساتھ لڑرہی ہیں۔ اسی دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں ، ملک اور ریاست میں اس پر قابو پالیا گیا ہے۔ سی ایم یوگی نے یہ بات گورکھپورکلکٹریٹ کیمپس میں کثیر المنزلہ ایڈووکیٹ بلڈنگ کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں کہی ہے۔
انہوں نے کہاہے کہ سب سے زیادہ آبادی والے ا ترپردیش میں کورونا کنٹرول کے بہترین نتائج کو ڈبلیو ایچ او کی جانب سے دادملی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ دو ماہ قبل کورونا کے 68000 سے زیادہ فعال مثبت واقعات سامنے آئے تھے جو آج 13000 پر آچکے ہیں۔اتر پردیش میں کورونا کی بازیابی کی شرح 97 فیصد کے لگ بھگ ہے اور اموات کی شرح ایک فیصدکے آس پاس ہے۔